رائے ونڈ اجتماع کا دوسرا مرحلہ ختم2009


’’یااللہ ہمیں اپنی پناہ میں لے لے‘‘ رائے ونڈ اجتماع کا دوسرا مرحلہ ختم

مولانا زبیرالحسن آف انڈیا نے اجتماعی دعاکرائی،لاکھوں لوگ روروکر مغفرت کی دعاکرتے رہے، رقت آمیز مناظر

رائے ونڈ: رائے ونڈ میں منعقدہ سالانہ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔مولانا زبیر الحسن آف انڈیا نے لاکھوں فرزندان اسلام شریک اجتماع کو درود شریف پڑھ کر دعا میں شامل ہونے کی تلقین کرتے ہوئے چند سیکنڈ بعد دعا کیلئے ہاتھ اٹھانے پر رب العزت کی طرف سے فرشتوں کا نزول اور رحمت برسنی شروع ہو گئی۔یااللہ ہمیں اپنی پناہ میں لے لے۔اور ہماری توبہ قبول فرما تو بخشنے والا مہربان ہے ۔ یااللہ تیرا وعدہ ہے کہ میرے نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی توبہ کریں تو مجھے بہت پسند ہیں۔ اے اللہ پسند فرما اور معاف کر دے تو ہی بخشنے والا ہے ۔ اے اللہ دنیا کے اندھیرے سے دور رکھ اور تقویٰ عطا فرما۔ اے اللہ قبر کے اندھیر سے بچا کلمہ طیبہ کا دور نصیب فرما اے اللہ پل صراط کے اندھیر ے سے محفوظ فرما اور میرا یقین پختہ کر دے ۔ شیطان کی صحبت سے بچا۔ اور صالحین کی صحبت نصیب فرما ۔ اے اللہ آخرت کا خوف میرے دل میں ڈال دے اور میری زندگی اسوہ حسنہ کے مطابق گزار نے کی توفیق عطا فرما۔ا ے اللہ پیدا کرنے والا بھی تو ہے اور میری جان قبض کرنے والا بھی تو ہے ۔مرتے وقت کلمہ طیب نصیب فرما۔ اے اللہ اپنے دین کی آبیاری کرنے کی توفیق عطا فرما۔ اے اللہ اپنے دین کو پھیلانے کی توفیق عطا فرما ۔ اے اللہ میرے نفس کے سپرد ایک لحظے کیلئے بھی نہ کر اپنی دستگیری کا ہاتھ ہمارے سروں پر رکھ۔ اے اللہ ہماری حالت درست کر دے ۔ آپ کے سوا کوئی معبود اور بخشنے والا نہیں ۔ اے اللہ اجتماع میں شرکت کرنے والوں اور محنت کرنے والوں کی جائز خواہشات پوری فرما ۔ توہ ہی غفور الرحیم ہے اور تو ہی سب کی سننے والا ہے ۔ اے اللہ اس پنڈال میں موجود افراد کی بھی قریب ہو کر سن تو ہی سننے والا ہے ۔ اے اللہ ہمارے ملک کو اسلام کو گہوارہ بنا دے اے اللہ ہمارے ملک میں اللہ اور اس کے رسول کا قانون چاروں طرف گونج رہا ہو۔ اے اللہ ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولون کا پابند بنا دے ۔ اے اللہ اس درس گاہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرما۔ اے اللہ یہ سب تیرا دین پھیلانے والوں کی محفل ہے اس پراپنی رحمت کی چادر اوڑھ دے۔ اے اللہ تم سے دولت نہ دنیا نہ شاہی تخت و تاج مانگتے ہیں صرف سیدھا راستہ مانگتے ہیں۔اس پر چلنے میں ہماری مدد فرما اے اللہ تو سب کی سننے والا ہے ہماری بھی سن۔ اے اللہ توہی ہمار ا رکھوالا ہے اور اپنے آپ کو تیری پناہ میں لانا چاہتا ہوں۔ اور اپنی پناہ میں رکھ لے۔تو سب سے بڑا مہربان اور بخشنے والا ہے مہربان اور غفور و رحیم ہے ۔ اے اللہ ہمارا مقصد ہی تجھ کو راضی کرنا ہے تو ہمارے اس عمل کو پسند فرما اور سب مسلمانوں کے دلوں میں دین پھیلانے کا کام ڈال دے اور اپنی رحمت سے برکت ڈال دے ۔اے اللہ ہمیں نماز کا پابند بنادے ۔ اے اللہ ہمارے دلوں میں رحانیت پیدا کر دے ۔ اے اللہ ہمیں اپنے امیر کی اطاعت کرنی نصیب فرما دے ۔ اے اللہ پوری امت کو جوڑ دے اور سیدھا راستہ دکھا دے ۔ اے اللہ اپنے بھائیوں کو اس نیک عمل کی طرف راغب کرنے میں ہماری مدد فرما ۔ اے اللہ جو اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں ان کو معاف فرما ۔ تو درگزر کرنے والا اور معاف کرنے والا ہے ۔ اے اللہ تو ہماری توبہ قبول فرما ۔ اے اللہ تو ہم پر راضی ہو جا ۔ اے اللہ تو مانگنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔ ہم تجھ ہی سے مانگتے ہیں ۔ اے اللہ اس دنیا میں تو سب زندگی گزارتے ہیں لیکن تو گناہوں کو معاف فرما اور آخرت سنوار دے تو بخشنے والا مہربان ہے ۔اے اللہ تو ہمیں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے رنگ میں رنگ دے تو سب سے بڑا اور مہربان ہے۔ آمین آمین آمین اس دوران چاروں طرف سے آہوں اور سسکیووں کی آوازیں آ رہی تھیں ۔ اللہ کے حضور گڑگڑا کر معافی مانگنے والوں کا ایک ہجوم سا لگا ہوا تھا۔ دعا کے بعد ہزاروں جماعتیں دعوت و تبلیغ کیلئے دنیا بھر میں روانہ ہوگئیں۔ (آئی این پی)

0 comments:

Post a Comment